ن لیگ کے 84 میں سے 70 ارکان قومی اسمبلی کو نیب کے نوٹسز، مسلم لیگ ن کا بڑا دعویٰ

ن لیگ کے 84 میں سے 70 ارکان قومی اسمبلی کو نیب کے نوٹسز، مسلم لیگ ن کا بڑا دعویٰ
ن لیگ کے 84 میں سے 70 ارکان قومی اسمبلی کو نیب کے نوٹسز، مسلم لیگ ن کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہ نواز رانجھا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن پر دباؤ ڈالنے کیلئے ان کی پارٹی کے 84 میں سے 60 سے 70 لوگوں کو نیب کے نوٹسز جا چکے پیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر دباؤ ڈالنے اور ان کے ارکان کو ذہنی طور پر توڑنے کیلئے نیب کے نوٹسز دیے جارہے ہیں۔ اب تک صرف قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 84 میں سے 60 سے 70 ارکان کو نیب کے نوٹسز جا چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جن لوگوں کو نیب میں طلب کیا جاتا ہے انہیں دربار کے باہر بٹھایا جاتا ہے ، اگر اندر سے منظوری ہوجائے تو بلایا جاتا ہے ورنہ سارا سارا دن انہیں باہر بٹھایا جاتا ہے۔ سارا دن بٹھا کر انہیں ذہنی طور پر توڑنے کی کوشش کی جاتی ہے، یہ کام مشرف دور میں بھی ہوتا رہا ہے۔