"قوم کو توقع تھی کہ عاصم باجوہ کو پکڑا جائے گا لیکن پکڑ شہباز شریف کو لیا ہے" نواز شریف کھل کر بول پڑے

"قوم کو توقع تھی کہ عاصم باجوہ کو پکڑا جائے گا لیکن پکڑ شہباز شریف کو لیا ہے" ...

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کو توقع تھی کہ عاصم باجوہ کو پکڑا جائے گا لیکن پکڑ شہباز شریف کو لیا ہے۔

لندن میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری پر کہا کہ یہ سخت نا انصافی ہے ، یہ ظلم ، زیادتی اور نا انصافی ہے ، موجودہ نظام اور حکومت نے ساری روایات کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔ ہم کسی صورت بھی اور کبھی بھی یہ تسلیم نہیں کریں گے۔اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں تو یہ قطعاً قابل قبول نہیں ہیں اور ہم ان کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم تو یہ توقع کر رہی تھی کہ عاصم باجوہ کو پکڑا جائے گا اور ان سے حساب لیا جائے گا کہ کس طرح سے ایک شخص نے نوکری کے دوران اتنی بڑی جائیدادیں بنالیں، پکڑا تو اسے جانا تھا لیکن پکڑ شہباز شریف کو لیا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -