شہریار آفریدی کو وزارت سے ہٹادیا گیا

شہریار آفریدی کو وزارت سے ہٹادیا گیا
شہریار آفریدی کو وزارت سے ہٹادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر وزیر مملکت شہریار آفریدی سے انسداد منشیات و سیفران کی وزارت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد شہریار آفریدی کو سیفران اور نارکوٹکس کنٹرول  کی وزارت سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن کی جانب سے ان کے قلمدان کی واپسی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ دوسری بار ہے کہ انہیں اس وزارت سے ہٹایا  گیا ہے، انہیں پہلے بھی ایک بار اس وزارت سے ہٹا کر اعظم سواتی کو اس کا چارج سونپا گیا تھا تاہم انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرلیا گیا تھا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ شہریار آفریدی پارلیمان کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے، وہ اس کمیٹی کے 13 مئی کو چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

مزید :

Breaking News -قومی -