شہباز شریف کی گرفتاری ،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

شہباز شریف کی گرفتاری ،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا
شہباز شریف کی گرفتاری ،پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس 29ستمبر سہ پہر تین بجے ن لیگ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے ہنگامی طور پر طلب کردہ اجلاس میں میاں شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و خوص کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں اور منظور کردہ قرار داد پر عمل درآمد کے پلان کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جائے گی۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم رہنما حکومت کی طرف سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پرلائحہ عمل مرتب کریں گے۔

مزید :

قومی -