کراچی میں نماز کے دوران پیش امام پر حملہ

کراچی میں نماز کے دوران پیش امام پر حملہ
کراچی میں نماز کے دوران پیش امام پر حملہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک مسجد میں نماز کے دوران ہونے والے حملے میں پیش امام زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں توقیر قریشی نامی ملزم نے پیش امام پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سنتیں ادا کر رہے تھے۔ حملے میں قاری عبدالصمد زخمی ہوئے تاہم دیگر نمازیوں نے حملہ آور کو پکڑ لیا۔ نمازیوں نے حملہ آور کی درگت بنانے کے بعد سے پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے قاری عبدالصمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نمازیوں نے ملزم کو قابو کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے خنجر کے ساتھ ان پر بھی حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -