ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ کو آج مالی طور پر کچھ فائدہ حاصل ہوگا اور بلاک رقم کی واپسی کی امید بھی ہے جو لوگ پریشانی میں ہیں، اس کا حل بھی مل جائے گا، ان شاءاللہ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 ان دنوں ستاروں کی پوزیشن اپنی جگہ تبدیل کر رہی ہے۔ آپ کے لئے اب اہم تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ خود کو ذہنی طور پر خود کو تیار رکھنا ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 اہم بندے جن پر آپ کو بڑا اعتماد تھا۔ اب وہ اپنے راستے جدا کر رہے ہیں۔ آپ سنبھل کر چلیں۔ اس طرح بڑے نقصان سے بچ جائین گے، صورت حال آزمائشی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 اس وقت ایک بڑی مشکل سے ان شاءاللہ نجات مل جائے گی اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ آج کا دن گھریلو ماحول کے لئے بھی اچھا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کسی کام میں پیسہ لگانا چاہ رہے ہیں۔ وہ ایسا نہ کریں نقصان کا اندیشہ رہے گا۔ آج تو ہر چیز اپنے ہاتھ میں ہی رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آپ کسی بھی ایسے معاملے میں ہرگز نہ آئیں، جس کے بارے میں جانتے نہ ہو۔ اس طرح آپ کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو جائے گی۔ یہ وارننگ ہے۔


برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 صحت کا صدقہ مسلسل دیتے رہیں اور خود کسی بھی دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کریں۔ اس وقت ایسا کرنا دوسروں کی مصیبت اپنے سر لینے والی بات ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آپ جس انداز سے چل رہے ہیں وہ مناسب نہیں، اب جیسے حالات گزار کر آئیں ہیں۔ اس کے مطابق چلیں۔ ہر معاملے پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے آپ کو۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 آپ کے لئے آج ایک اچھی خبر تو ہے، مگر اس وقت مزہب سے دوری اور روحانی قوت کے کم ہونے کی وجہ سے آپ وہ کچھ حاصل نہیں کر رہے جو کر سکتے ہیں۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 عرصہ دراز سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اب کامیابی کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔ اللہ پاک سے دعا کریں وہ آپ کے لئے مزید آسانیاں پیدا فرمائے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 غلط فیصلے آپ کو کس مقام پر لے آئے ہیں۔ آپ کو اس کا اندازہ نہیں ہے ابھی وقت ہے توبہ کرلیں اور اپنے معاملات سیدھے کریں اور دل کو سمجھیں۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آپ کے لئے آج کا دن اچھا اور اہم رہے گا۔ آپ جس کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں، کامیاب مل سکتی ہے ، مگر کسی بھی قسم کے لالچ میں ہرگز نہ آئیں۔