داتا دربار عرس پر آئے 5 زائرین کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو گئے

داتا دربار عرس پر آئے 5 زائرین کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو گئے
داتا دربار عرس پر آئے 5 زائرین کرنٹ لگنے سے جھلس کر زخمی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) داتادربار عرس پر آئے پانچ زائرین کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ موہنی روڈ پر پیش آیا،زائرین ٹرک پر سوار تھے کہ اس دوران ٹرک ننگی تار کو چھو گیا جس سے پانچ زائرین جھلس کر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔