سردار تنویرالیاس خان سے صدر جمعیت علماء جموں وکشمیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

سردار تنویرالیاس خان سے صدر جمعیت علماء جموں وکشمیر کی قیادت میں وفد کی ...
سردار تنویرالیاس خان سے صدر جمعیت علماء جموں وکشمیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان أن لائن)صدر پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر و سینئر وزیر  سردار تنویرالیاس خان اور مرکزی گورننگ باڈی کے ممبران سے صدر جمعیت علماء جموں وکشمیر حضرت علامہ امتیاز احمد صدیقی کی قیادت میں وفد نے  ملاقات کی۔

وفد نے سردار تنویر الیاس خان کو تحریک انصاف آزاد کشمیر کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ روایتی موروثی سیاست اور قبضہ گروپ کے مقابلہ کے لئے سردار تنویر الیاس کی قیادت کا انتخاب باعث حوصلہ ہے.مذہبی جماعتوں سے سردار تنویر الیاس خان کی ایک گہری نسبت اور تعلق ہے، تحریک انصاف کے فیصلوں کی بھرپور تاہید اورحمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دونوں حلقوں میں جمعیت علماء جموں وکشمیر تحریک انصاف آزاد کشمیر  کے اُمیدواروں کی بھر پور حمایت کرے گی ۔وفد سے گفتگو کرتے ہوۓ سردار تنویرالیاس خان نے علماء کرام اور بلخصوص جمعیت علمائے جموں وکشمیر کے کردار کو سراہتے ہوۓ کہا کہ حالیہ انتخابات میں آزادکشمیر کی مذہبی جماعتوں نے پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا ہم ہر موقع پر علماء کرام سے راہنمائی لیتے رہیں گے ۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحریک انصاف آزادکشمیر راجہ منصور خان ،  ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار مرتضی علی احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد اسرائیل خان,،سیکرٹری مالیات ذوالفقار عباسی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود، رہنما پی ٹی آئی سردار افتخار رشید چغتائی موجود تھے۔جمعیت علماء جموں وکشمیر کے وفد میں پیر سید نذیر حسین گیلانی صدر اتحاد تنطیمات مدارس، سینئرنائب صدر جمعیت علماء علامہ اقبال الطاف حسین سیفی، سردار عبدالقیوم خان مرکزی سیکرٹری جنرل جمیت علما جموں وکشمیر، ملک شوکت عارف قادری مرکزی سیکرٹری اطلاعات، علامہ پرویز قریشی، علامہ منظور حسین قادری،  صاحبزادہ عدیل احمد گیلانی اور دیگر شامل تھے۔

مزید :

قومی -