انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا، اب طبیعت کیسی ہے؟

انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا، اب طبیعت کیسی ہے؟
انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا، اب طبیعت کیسی ہے؟
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے اینجیو پلاسٹی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی طبیعت اب بہتر ہے، انہیں دل میں سٹنٹ ڈالا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -