کورونا مزید 41 زندگیاں نگل گیا ، اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 ہو گئی 

کورونا مزید 41 زندگیاں نگل گیا ، اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 ہو گئی 
کورونا مزید 41 زندگیاں نگل گیا ، اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 638 ہو گئی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مہلک کورونا وائرس کے خونی وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 41 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہو گئی ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 41 ہزار 825 افراد متاثر ہوئے ، 27 ہزار 638 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 11 لاکھ 64 ہزار 219 نے مہلک وائرس کو شکست دی ، ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 49 ہزار 968 ہے ۔

سندھ کوروناسے متاثر سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 56 ہزار 343 کیسز سامنے آچکے ہیں ، سندھ میں کورونا کے باعث سات ہزار 361 اموات ہوئیں ، صوبے میں 22 ہزار 689 ایکٹو کیسز ہیں ۔

پنجاب کورونا سے متاثر دوسرا بڑا صوبہ مگر اموات کے لحاظ سے سر فہرست ہے ، پنجاب میں کورونا کے مجموعی طور پر چار  لاکھ 29 ہزار 655 کیسز سامنے آئے ، 12 ہزار 575 اموات ہوئیں ، پنجاب میں 18 ہزار 865 ایکٹو کیسز ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ پانچ ہزار 217 افراد کورونا سےمتاثر ہوئے ، 919 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک لاکھ دو ہزار 19افراد نے کورونا کو شکست دی ، اسلام آباد میں دو ہزار 279 مریض زیر علاج ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 353افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، پانچ ہزار 514 افراد کی اموات ہوئیں ، پانچ ہزار 29 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 308 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، گلگت میں 184 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 193 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 74 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 731 ایکٹو کیسز ہیں ، ریاست میں 737 افراد کورونا کےباعث جاں بحق ہوئے ۔

مزید :

کورونا وائرس -