پنجاب بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

پنجاب بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی
پنجاب بھر میں ڈینگی کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے ایک ہزار300مصدقہ کیسزرپورٹ ہوگئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر سے ڈینگی کے 174 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جبکہ لاہور میں 160،راولپنڈی میں پانچ اور اٹک میں تین کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق  لاہور سے رواں سال ڈینگی کے ایک ہزار77مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور  پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 120 مریض داخل ہیں جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں 65 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید :

قومی -