ملک بھر میں آج کہاں سورج کا پارہ ہائی ہوگا اور کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیا ت نے بتادیا

ملک بھر میں آج کہاں سورج کا پارہ ہائی ہوگا اور کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ ...
ملک بھر میں آج کہاں سورج کا پارہ ہائی ہوگا اور کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیا ت نے بتادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کی جانب سے آج پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی، حیدر آباد، عمر کوٹ اور سکھرمیں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں لسبیلہ، خضدار، قلات اور گردو نواح میں بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید :

قومی -