مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنوانے کے خواہشمند کو تھپڑ پڑ گیا

مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنوانے کے خواہشمند کو تھپڑ پڑ گیا
مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنوانے کے خواہشمند کو تھپڑ پڑ گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی خواہش رکھنے والے ن لیگی کارکن کو تھپڑ کا سامنا کرنا پڑگیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کی جانب سے سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز جب مریم نواز ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچیں تو اس موقع پر ساہیوال سے آئے ایک لیگی کارکن جس کی شناخت سیف احمد کے نام سے ہوئی وہ لیگی نائب صدر کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا جبکہ موقع پر موجود دیگر کارکنوں نے فوری اسے سڑک سے اٹھالیا۔

بعدازاں ایک اور واقعہ سامنے آیا جب ایک کارکن نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود ایک شخص نے کارکن کو تھپڑ مارتے ہوئے گاڑی سے دور دھکیل دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -لاہور -