نون لیگ میں دھڑے بازی کی افواہوں پر زرتاج گل بھی بول پڑیں
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن میں دھڑے بازی کی افواہوں پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل بھی میدان میں آگئیں ، کہا کہ ن لیگ میں دھڑے بازی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں زرتاج گل نے کہا کہ ن لیگی قیادت کے بیانیے آپس میں متصادم ہیں ، لیڈران کو ایک دوسرے پر اعتماد ، بھروسہ نہیں ہے ۔
نون لیگ میں دھرے بازی عروج پر پہنچ چکی۔ ان کے بیانیئے آپس میں متضاد ہیں، اور لیڈران کو ایک دوسرے پر اعتماد، بھروسہ نہیں۔ ان کے بیشتر لیڈر وفاداریاں نبھانے اور نمبر بنانے کے سلسلے میں نجی محفلوں میں ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہیں۔
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) September 28, 2021
زرتاج گل نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے بیشتر لیڈر وفاداریاں نبھانے اور نمبر بنانے کے لئے نجی محفلوں میں ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے ہیں ۔
واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پارٹی میں اختلافات کا اعتراف کیا تھا۔ہم نیوز کے مطابق اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر کئی نظریات ہوتے ہیں، میری اور حمزہ کی سوچ مختلف ہو سکتی ہے، طریقہ کار بھی مختلف ہو سکتا ہے مگر سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ گھر اور پارٹی کے سربراہ نواز شریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی خدمات کی معترف ہوں، حمزہ کیلئے دل سے دعا گو ہیں۔