وفاقی وزیر فواد چوہدر ی نے پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی غلطی کی نشاندہی کردی

وفاقی وزیر فواد چوہدر ی نے پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی غلطی کی نشاندہی کردی
وفاقی وزیر فواد چوہدر ی نے پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی غلطی کی نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدر ی نے کہا ہے کہ اگر ہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی حکومت کی ایک غلطی دیکھیں جس کی وجہ سے کا فی نقصان پہنچا ہے تو وہ یہ تھی کہ ہم نے پہلے سال میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرائے اور یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی غلطی تھی۔
تفصیلا ت کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان پہلے دن سے اس بات کے قائل ہیں کہ مضبوط لوکل گورنمنٹ کے بغیر ملک کا نظام ٹھیک نہیں ہو سکتااور اس کی وجہ یہ ہے کہ گورننس کی تاریخ میں یہ بات ملتی ہے کہ اوپر بیٹھے بندے کو سب لوگ دیکھتے تھے،جیسا بادشاہت میں ہوتا تھا لیکن بعد میں ایک ماڈرن جمہوریت ہمارے سامنے آئی ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جدید جمہوریت میں ہم نے دیکھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں فیصلہ ہوا ہے بادشا ہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ اپنی مرضی سے خرچ نہیں کرے گا بلکہ لوگوں کی مرضی سے مشروط کردیا گیا یعنی جدید جمہوریت کے بعد نظام بدل گیا اور اب حکومت کو نیچے سے اوپر دیکھنا ہوگا جس کا بہترین نظام لوکل گورنمنٹ نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی مخالف اس وقت سب سے زیادہ وزرائے اعلیٰ کی طرف سے آرہی تھی جبکہ ہمارے ممبران اسمبلی بھی اس بات پر راضی نہیں کہ وہ پولیس اور ٹھیکیدار سے اوپر کی سوچ رکھیں، جب تک ہم اپنی سوچ کو اپنے پاﺅں سے آگے سوچنے کی صلاحیت پید انہیں کریں گے تو ہمار ا ملک کیسے آگے جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -