سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر محفوظ ...
سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سند ھ ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈ ر حلیم عادل شیخ کی جانب سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے حلیم عادل شیخ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

 واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مراد علی شاہ کی نااہلی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلی سندھ نے امریکا کی دہری شہریت الیکشن کمیشن سے چھپائی تھی اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -