ایئر ایمبو لینس لیجنڈ اداکارعمر شریف کولے کرامریکا روانہ

ایئر ایمبو لینس لیجنڈ اداکارعمر شریف کولے کرامریکا روانہ
ایئر ایمبو لینس لیجنڈ اداکارعمر شریف کولے کرامریکا روانہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے معروف اور لیجنڈ اداکار عمر شریف کولے کرائیر ایمبولینس کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔عمر شریف کو براستہ جرمنی علاج کے لئے امریکا پہنچایا جائے گا ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عمر شریف کی امریکا روانگی کے لئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کی جانب سے ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور گھر سے کراچی ایئرپورٹ پر موجود ایئر ایمبولینس میں منتقل ہونے کے بعد ایمبولینس کے ڈاکٹر ز نے عمر شریف کا طبی معائنہ کیاجبکہ اس موقع پر ان کے بیٹے جواد عمر نے اپیل کی کہ والد کی طبیعت بحالی کے لئے دعا کیجئے گا ہمیں دعاﺅں کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ معروف اداکار عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں علاج کے لئے امریکا لے جایا جا رہا ہے جہاں ان کا علا ج واشنگٹن ہسپتال میں ہوگا جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے ان کے علاج پر آنے والے تمام اخراجات پورے کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -