سویڈن:مسلم کمیونٹی عبادات کے لیے مناسب جگہ سے محروم

سویڈن:مسلم کمیونٹی عبادات کے لیے مناسب جگہ سے محروم
سویڈن:مسلم کمیونٹی عبادات کے لیے مناسب جگہ سے محروم

  

سویڈن (حافظ محمد عمران) سویڈن میں مسلمانوں کی تنظیم اسلامک کرد ش کلچرل سنٹر نے دارلحکومت سٹاک ہوم کےعلاقہ ماشتا میں پولیس سے احتجاج کی اجازت ملنے کے بعد علاقہ کی انتظامیہ سگتونہ میونسپلٹی کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجا نماز ادا کی، مسلم تنظیم کے سربراہ علامہ محسن کا کہنا ہے کہ علاقہ میں مسلمانوں کی کثیر تعداد رہائش پذیر ہے جبکہ ہمارے پاس عبادات کے لئے کوئی مناسب جگہ نہیں اور ہم اپنی عبادات کھلے آسمان تلے کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے مسائل کے بارے میں علاقہ کی انتظامیہ سے کئی بار رابط کر چکے ہیں  لیکن انتظامیہ ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں دے رہی۔

مسلمانوں کے احتجاج کے حوالے سے جب روزنامہ پاکستان کے سویڈن میں نمائندے حافظ عمران نے سگتونہ میونسپلٹی کی انتطامیہ سے رابط کیا تو پریس آفیسراینا یارن بیری نے بتایا کہ ان کے پاس اس حوالے سے کوئی اطلاع نہیں جس میں اجتجاج کرنے والی تنظیم نےانتطامیہ سے عبادت کے لئے کوئی اجازت مانگنے کی درخواست کی ہو۔

پریس آفیسر نے مزید کہا کہ اب مسلم تنظیم کے احتجاج کے ذریعے معاملے کا پتہ چلا ہے جسے حل کرنے کے لئے کوشش کی جائے گی۔ دوسری جانب احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے اگر ان کے مطالبات جلد پورے نہ ہوئے اور انہیں جب تک عبادت کے لئے جگہ نہیں ملتی تو وہ آئندہ ہرجمعہ کی نماز انتظامیہ کے ہیڈ آفس کے سامنے ادا کیا کریں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -