برطانیہ میں پیٹرول بحران، فوج کو متحرک رہنے کی ہدایت
لندن (مجتبی علی شاہ) برطانو ی حکومت نے ملک میںجاری پٹرول بحران پر قابو پانے کے لئے فوج کو متحرک رہنے کی ہدایت کرد ی ۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں پٹرول سپلائی کرنے والے ٹر ک ڈرائیوروں کی بڑی تعداد میں کمی کے بعد گزشتہ چند ماہ کے دوران پٹرول سٹیشنز پر پیٹرول ختم ہو چکا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس صورتحال کے پیش نظر برطانوی حکومت نے فوج کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ایندھن کے بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے فوج کو متحرک کرنے کا اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فلنگ سٹیشنز تک ایندھن کا زیادہ سٹاک پہنچ نہیں پا رہا۔
دوسری جانب حکومت مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پہلے ہی غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کے لیے پانچ ہزار عارضی ویزے جاری کرنے، قوانین معطل کرنے اور سابق ڈرائیوروں کو انڈسٹری میں واپس لانے کے منصوبے کا اعلان کر چکی ہے۔