دبئی لیڈنگ بیڈمنٹن چمپئین شپ:چنار ونگ کی ٹیم نےٹا ئٹل اپنے نام کر لیا

دبئی لیڈنگ بیڈمنٹن چمپئین شپ:چنار ونگ کی ٹیم نےٹا ئٹل اپنے نام کر لیا
 دبئی لیڈنگ بیڈمنٹن چمپئین شپ:چنار ونگ کی ٹیم نےٹا ئٹل اپنے نام کر لیا

  

دبئی (طاہر منیر طاہر ) لیڈنگ بیڈمنٹن چمپئین شپ 2021 کے فائنل  میں چنار ونگ کی ٹیم نے GHK پراپرٹی  کی ٹیم کو شکست دیکر ٹا ئٹل اپنے نام کر لیا۔؂فائنل میچ کے مہمان خصوصی شیخ المنصور ابراہیم المولہ  تھے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں لیڈنگ بیڈمنٹن  چمپئین شپ 2021 کا انعقاد  کیا گیا جس میں دبئی  کی 12 ٹیموں چنار ونگ ،  GHK پراٹی ، فلائ ہاک ، PAD  سپورٹس، باغ رائیڈر، جیو نیوز ، لیڈنگ نیوز، ندیم عبداللہ ،ایاز خان ، دادو شریف،عاصم برق کی ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ فائنل میچ میں چنار ونگ کی ٹیم نے  GHK  پراپرٹی کی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا کر چمپئین 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کی۔

ا مہمان خصوصی شیخ المنصور ابراہیم المولہ  کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی پابندیوں کے بعد دبئ کی رونقیں پھر سے بحال ہونا شروع ہو گئ مجھے  بہت خوشی ہوئ کہ کرونا کے بعد حالات نارمل ہو رہے ہیں اس طرح کے ایونٹ سے کھیلوں کے فروغ میں اضافہ ہوتا ہے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کے موقع ملتے ہیں ہیلتھ اینڈ فٹنس کے لیے بھی اچھا اقدام ہے، انھوں نے لیڈنگ سپورٹس کی مینجمنٹ کو مبارکباد دی ۔

دیگر مہمانوں میں RMKانڈسٹریز کے چئیرمین راجہ محمد خان، مصباح خان عامر رشید ،  فلائ ہاک گروپ کے اونر ، ساجد اقبال عباسی،  العرب ٹینٹ کے میجنگ ڈائرکٹر واجد کبیر ، ویٹل زون کے ایم ڈی حسن لطیف ، پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر اشفاق احمد، GHK پراٹی اور   GMگروپ کے چئیرمین غلام مجتبی اسد ،حماج گوندل ، پاک چنار ونگ کے صدر امجد کبیر ، پاکستان ایسوسی ایشن دبئ ایجوکیشن کمیٹی کے ہیڈ دادو شریف ، نقاش ریاض ، ندیم عبداللہ ثاقب عباسی ، سمیت دیگر شامل تھے چمپئین شپ کھیلنے والی ٹیم نے کامیاب ایونٹ پر لیڈنگ مینجمنٹ کو مبارک دی ٹورنامنٹ کا انعقاد لیڈنگ سپورٹس دبئی نے پاکستان ایسوسی کے کورٹ میں کیا۔ لیڈنگ سپورٹس ڈائکٹر راجہ اسد نے شائقین بیٹمن تمام ٹیموں کے پلئیر اور  مہمانوں خصوصی طور پر  سپانسر کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت کامیاب ایونٹ کا انعقاد ہوا۔

مزید :

تارکین پاکستان -کھیل -