سابق کپتان انضمام الحق کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

سابق کپتان انضمام الحق کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
سابق کپتان انضمام الحق کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت میں انجیو پلاسٹی کے بعد کافی بہتری سامنے آئی ہے اور وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے اینجیو پلاسٹی کی ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -