تمام ائیرلائنز کے سٹاف سے بھی ایمبارکیشن چارجز لینے کا فیصلہ کرلیا گیا

تمام ائیرلائنز کے سٹاف سے بھی ایمبارکیشن چارجز لینے کا فیصلہ کرلیا گیا
 تمام ائیرلائنز کے سٹاف سے بھی ایمبارکیشن چارجز لینے کا فیصلہ کرلیا گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ائیرلائنز کے سٹاف سے بھی ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی اے اے بورڈ کی ہدایت پر ائیرلائن اسٹاف سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ حکام نے تمام ائیرلائنز کو خط لکھ آگاہ کردیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق  ڈومیسٹک پروازوں پر 500 روپے  اور بین الاقوامی پروازوں 4500 روپےکی ایمبارکیشن فیس ہے، ایمبارکیشن چارجز لینے کے فیصلے پر فوری عمل شروع ہو گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے ائیرلائن اسٹاف کیلئے ایمبارکیشن چارجز مکمل طور پر معاف تھے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -