ویانا: ڈلیوری کے دوران خاتون چل بسی

ویانا: ڈلیوری کے دوران خاتون چل بسی
ویانا: ڈلیوری کے دوران خاتون چل بسی

  

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹریا کے شہر لنز میں32سالہ خاتون اپنے گھر میں بچے کو جنم دیتے وقت چل بسی۔

مقامی میڈیا کے مطابق لنز میں رہنے والا شہر ی جب رات کے وقت اپنے گھر پہنچا تو اس نے بیڈروم میں اپنی بیوی کو مردہ پایا جبکہ ایک نوزائیدہ بچی اس کی مردہ بیوی کے پاس لیٹی ہوئی تھی جس پر ا س نے ایمبولینس اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔

 ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کی موت ڈیلیوری کے دوران پیچیدگیوں کے باعث ہوئی تاہم بچی صحت مند اور ٹھیک ہے اور اسے ریاستی خواتین کے کلینک کے نوزائیدہ وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتو ن کے شوہر سے اس معاملے میں ابھی تک کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی کہ خاتون کی موت کے وقت وہ گھر سے باہر تھا یا گھر میں موجود تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -