اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کا کوئی نمائندہ خطاب نہیں کرسکے گا کیونکہ ۔ ۔ ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کا کوئی نمائندہ خطاب نہیں کرسکے گا ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کا کوئی نمائندہ خطاب نہیں کرسکے گا کیونکہ ۔ ۔ ۔

  

نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں سابق افغان حکومت کے سفیر غلام محمد اسحاق زئی نے اپنا نام واپس لےلیا,افغانستان کو اجلاس کے آخری روز یعنی آج خطاب کرنا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سابق افغان حکومت کے سفیر غلام اسحاق زئی  کے نام واپس لینے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، اب   جنرل اسمبلی اجلاس میں افغانستان کا کوئی نمائندہ خطاب نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے 20 ستمبر 2021 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

افغانستان سے 2 نمائندوں کے نام آنے پرافغانستان کی جانب سےخطاب نہیں ہوسکا۔ ایک ملک سے 2  نمائندوں کے ناموں پر اقوام متحدہ کی 9 رکنی کمیٹی فیصلہ کرتی ہے جس کا اجلاس اکتوبر یا نومبر میں ہونا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -