وزیر اعلیٰ پنجاب کی حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور عرس حضرت داتا گنج بخشؓ کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور عرس حضرت داتا گنج بخشؓ کی ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کی حضرت امام حسینؓ کے چہلم اور عرس حضرت داتا گنج بخشؓ کی سکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےحضرت اما م حسینؓ کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کی ہدایت دے دی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کی ہدایت بھی دی ، انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، صوبہ بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح مستعد رہیں۔

سردار عثمان بزدار نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدیات دی اور کہا کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے  چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں دو بہنوں کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے  آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچا کر مقتولین کے ورثا کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔