اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے اپنی سکن کی تروتازگی کا راز بتادیا ہے۔

اریبہ حبیب کا خوبصورتی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں اُنہیں صاف سکن اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے مداحوں کو ٹپس دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ بتاتی ہیں کہ صاف اور نرم ملائم جِلد کے لیے صبح اُٹھ کر شہد میں لیموں کا رس ملا لیں، اب اس میں آدھا چمچ ‘کافی’ کا بھی شامل کرکے پیسٹ بنا لیں۔

ادکارہ نے بتایا کہ ’کافی، لیموں اور شہد کے اس فیس ماسک کو چہرے پر لگا لیں اور سوکھنے پر چہرہ دھو لیں، اس عمل سے سکن صاف شفاف اور نرم ہو جاتی ہے اور داغ دھبوں کا بھی خاتمہ ہو جاتا ہے۔اریبہ حبیب نے ٹپ شیئر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’کافی پینے اور چہرے پر لگانے دونوں صورتوں میں بہت اچھی ہے، کافی کا پیسٹ آپ کے چہرے کو تروتازہ کر دیتا ہے اور تازگی کا نیا احساس دیتا ہے۔

ویڈیو میں اس ٹپ سے متعلق اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ ملک روم میں موجود تھیں تو یہ طریقہ اُنہیں اُن کی ایک اٹالین دوست نے بتایا تھا۔

مزید :

تفریح -