سابق صدر آصف زرداری کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

سابق صدر آصف زرداری کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت
سابق صدر آصف زرداری کا واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر قیادت اور کارکن سوگوار اوران کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ واجد شمس الحسن پیپلزپارٹی کا اثاثہ،صحافی ،سفارتکار اور تاریخ کا عظیم ورثہ تھے ا وران کے والد 40سال قائداعظم کے ساتھی رہے۔سید واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے عظیم دوست اور ساتھی تھے ،ان کی پارٹی قیادت اور جمہوریت کےلئے بے مثال خدمات ہیں۔

واضح رہے کہ معروف صحافی او ر برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن لند ن انتقال کرگئے ہیں جبکہ وہ گزشتہ دو برس سے علیل تھے اورگزشتہ چھ ہفتوں سے لند ن کے ایک ہسپتال میں زیر علا ج تھے۔

مزید :

قومی -