ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور سمیت آپریشن سٹاف کے سمارٹ فون استعمال پر پابندی لگادی 

ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور سمیت آپریشن سٹاف کے سمارٹ فون استعمال پر پابندی ...
ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور سمیت آپریشن سٹاف کے سمارٹ فون استعمال پر پابندی لگادی 

  

 اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر سمیت دیگر آپریشن اسٹاف کے دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ریلوے کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ شعیب عادل کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ جن ملازمین کے سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ سٹیشن ماسٹر اور گیٹ شامل ہیں تاہم یہ ملازمین ضرورت پڑنے پر سادہ فون استعمال کرسکیں گے۔ ریلوے کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ شعیب عادل نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ 

دوسری جانب ریلوے حکام نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -