اقراء عزیز نے بیٹے اور یاسر حسین کیساتھ نئی ویڈیو شیئر کر دی

اقراء عزیز نے بیٹے اور یاسر حسین کیساتھ نئی ویڈیو شیئر کر دی
اقراء عزیز نے بیٹے اور یاسر حسین کیساتھ نئی ویڈیو شیئر کر دی

  

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر، اداکار و میزبان یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔

اقراء عزیز اور اُن کے شوہر یاسر حسین کی جانب سے اکثر و بیشتر ہی اپنی نئی تصویریں، ویڈیوز اور گھومتے پھرتے بنائے گئے ویلاگز مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جاتے رہتے ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت ‘ کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقراء عزیز نے یاسر حسین کے ہمراہ اپنے ننھے سے بیٹے کبیر حسین کو پیار کرتے ہوئے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا انسٹا گرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین اپنے بیٹے سے خوب پیار کر رہے ہیں اور کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں کبیر حسین کا چہرہ تو نہیں دکھایا گیا ہےمگر پھر بھی مداح اس ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں اور اس جوڑی اور اِن کے بچے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -