فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کو کھر ی کھری سنادیں

فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کو کھر ی کھری سنادیں
فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کو کھر ی کھری سنادیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ باپ کی وزارت اعلیٰ کے دم پر سیاسی کیریئر بنانے والے حمزہ شہباز کو خاموش رہنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان صوبائی حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور بددیانت باپ کا بیٹا ایک شریف النفس وزیر اعلیٰ پر الزام لگا رہا ہے ، شریف خاندان کے دس سالہ اقتدار کا کچا چٹھہ انہی کے دور کی آڈٹ رپورٹس کھول چکی ہیں ، 17500 ارب کی بے ضابطگیاں کرنے والے کس منہ سے شفافیت کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا سردار عثمان بزدار پر الزام آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ، شریف خاندان پر اربوں کی کرپشن اور غبن عدالتوں میں ثابت ہو چکے ہیں جبکہ 25 ارب کی تازہ تازہ کرپشن انکی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ بیوروکریسی میں حکومتی مداخلت کی داغ بیل شریف خاندان نے ڈالی جبکہ حمزہ شہباز میں رتی برابر غیرت ہے توعثمان بزدا رکے خلاف بیوروکریسی کے تبادلوں کے الزام پر ثبوت پیش کریں ، شہباز شریف نے سی ایم آفس کا تقدس پامال کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

مزید :

سیاست -علاقائی -پنجاب -لاہور -