8GB + 4GB ایکسٹنڈڈ ریم ، 50میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 5000mAh  بیٹری کے ساتھ ویوو Y33s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 

 8GB + 4GB ایکسٹنڈڈ ریم ، 50میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 5000mAh  بیٹری کے ساتھ ویوو Y33s ...
 8GB + 4GB ایکسٹنڈڈ ریم ، 50میگا پکسل ریئر کیمرہ اور 5000mAh  بیٹری کے ساتھ ویوو Y33s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پروموشنل ریلیز) سما رٹ فون بنا نے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنی وائی سیریز کا نیا سمارٹ فون ویوو Y33s متعارف کروا دیا ۔ Y33s کے ساتھ ویوو نے اپنی خصو صی طور پر نو جوانوں پر مبنی وائی سیریز کو انتہا ئی کا ر آمد جدت سے ہمکنا ر کرتے ہوۓ کم بجٹ میں بہترین فیچرز دینے کی اپنی ویژن کو نئی جہت پر گامزن کر دیا ہے۔Y33s میں دیر تک چلنے والی 5000mAh  کی  پاور فل بیٹری ، 50میگا پکسل ریئر کیمرہ اور  18Wفاسٹ چارج  جیسی سہولیات مو جود ہیں ۔ 
اپنی 8.0mm کی سلیک اور دلکش باڈ ی میں پیکڈ ویوو کا Y33s جدید کیمرہ کے ساتھ برق رفتار کار کردگی دکھا تا ہے ۔ نئے  ویوو Y33sکو خا ص طور پرایسے نوجوانوں کی لا ئف سٹا ئل کو مد نظر رکھتے ہو ئے تیا ر کیا گیا ہے جو ہمیشہ تیز رفتار زندگی کے ساتھ قدم ملا کر چلتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ ان کی پا ور پیکڈ ڈیوائسز جد ید ترین فیچرز سے آرا ستہ ہوں ۔ 
اعلیٰ ترین فوٹو گرا فی کے لیے جدید ترین کیمرہ 
ویوو Y33s اعلیٰ ترین فوٹو گرافی کے لیے جدید ترین 50MP٭ کیمرہ کی سہو لت سے آراستہ ہے۔ اس کیمرہ کے ذریعے آپ زندگی کے یا د گا ر لمحا ت کو با آسانی محفوظ کر سکتے ہیں اورپھر آ پ اس تصویر کو زوم کریں یا کرا پ ، تصویر کے معیار پر کو ئی اثر نہ ہو گا ۔ 16میگا پکسل سپر نائٹ سیلفی کیمرہ اور جدید پوٹر یٹ الگو رتھم کے ذریعے Y33s ہر وقت ایچ ڈی معیا ر کی سیلفی کھینچنے کو ممکن بنا تا ہے ۔اس میں موجود نائٹ سیلفی نوائز ریڈکشن اور سما رٹ سکرین فلیش، بیک گرائونڈ کے مقابلے میں آپ کے چہرے کو روشن کرتا ہے جس سے چہرہ واضح ہو جا تا ہے اور تصویر حقیقت کے قریب تر ہو جاتی ہے ۔ 
ویوو Y33s کے ریئر کیمرے بھی سپر نائٹ موڈ سے آ راستہ ہیں جن میں موجود  را ۔ لیول سپر نوا ئز ری ڈکشن ٹیکنالوجی مختلف فریمز کو ایک فریم میں تبدیل کر کے  انتہا ئی صاف  اور حقیقت کے قریب تر رزلٹ فراہم کرتی ہے ۔
اس سمار ٹ فون کے دیگر جدید فیچر ز میں فرنٹ کیمرہ پر ’’ فیس بیو ٹی ‘‘ اورbokeh کے ساتھ  پرسنلائزڈ پوٹریٹ  موڈ کی سہو لت شامل ہے جو آپ کی قدرتی خو بصورتی کو اور بھی مسحو ر کن بنا دے گی ۔ 

بہتر ین کا رکردگی کے لیے لمبے عرصہ تک چلنے والی بیٹری 
بہتر ین بیٹری لا ئف کو یقینی بنا نے کے لیے ویوو Y33s    5000mAh٭ کی بڑی بیٹری اور تھو ڑے سے وقت میں اس سمارٹ فون کو مکمل چارج کر دینے والی  18W٭فاسٹ چار ج ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ ٹیکنالوجی انرجی کے استعمال کا موثر انتظام کرتے ہو ئے صارفین کو بیٹری میں مو جود چارجنگ کو آخری حد تک استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے ۔ مزید بر آں  ریو رس چارجنگ٭  کے فنکشن کے ذریعے  اس سما رٹ فون کو موبا ئل پاور بینک میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔
 ویوو Y33s میں 8GB میموری کے ساتھ 2.0ایکسٹنڈڈ ریم کی سہو لت مو جود ہے ۔ اس سہو لت کو سادہ الفاظ میں بیان کیا جا ئے تو ہم یوں کہیں گے کہ متعدد اپلیکیشنز کے یکے بعد دیگرے بلا تعطل استعمال کو یقینی بنا نے کے لیے اس سمار ٹ فون میں  4GBاضافی روم بطور RAMدستیا ب ہو گی ۔ ایکسٹنڈڈ ریم کی اس سہو لت کے ذریعے صارفین نہ صر ف اپنی پسندیدہ ایپس کو ڈائون لوڈ کر پا ئیں گے بلکہ انہیں تیز رفتاری سے چلا بھی سکیں گے ۔ 
مزید بر آں اس سما رٹ میں  128GBکی بہت بڑی روم اور   Helio G80 پرا سیسر اپ گریڈڈ جی پی یو  کے ساتھ موجود ہے جو  امیج کے معیار اور گیمنگ کی کارکر دگی کو بہتر بنا دیتا ہے ۔علاوہ ازیں صارفین کے لیے گیمنگ کے تجربے کو اور بھی خا ص بنا نے کے لیے اس میں اپ ڈیٹڈ ’’ الٹرا گیم موڈ ‘‘ بھی مو جود ہے ۔ 

سٹا ئل کو چار چاند لگا نے کے لیے سما رٹ ڈیز ائن 
8.0mm  کی سلیم باڈی میں  5000mAhکی بڑی بیٹری اور  2.5D فلیٹ فریم کے ساتھ، Y33s انتہائی دلکش ، سلم اورجدید  ڈیز ائن میں دستیا ب ہے ۔ وزن کو کم رکھتےہوئے اسے خصو صی ٹیکنا لو جی سے تیا ر کیا گیا ہے جس سے صارف کو اسے پکڑنے اور استعمال میں لانے میں آسا نی ہوتی ہے ۔
 ویو و کے مخصو ص ’’ Dual Tone Step‘‘  ڈیزا ئن کے مطا بق اس کے ریئر کیمرہ  کو بڑی نفاست سے اس میں نصب کیا گیا ہے اور صا رفین کے لیے اس کیمرہ سسٹم کو  امیجنگ کی طاقتور ٹیکنالوجیز سے آراستہ کیا گیا ہے ۔
 Y33s میں FHD + ان سیل ڈسپلے کے ساتھ 6.58انچ کی سکرین ہے جو خوبصورت رنگوں اور بہترین ڈیٹیلز کے ساتھ صارف کے لیے گیمنگ اور ویڈیو سٹریمنگ کے تجربہ کوخود بخود حسین تر بنا دیتی ہے ۔اس ڈسپلے کی ایک اور خا ص بات اس کا مخصوص  آئی پروٹیکشن موڈ ٭ ہے ، جو آن ہو نے پر نقصان دہ نیلی روشنی کو فلٹر کرتا ہے اور صا رف کی آنکھوں کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے ۔ اس طرح صارفین  Y33s  میں پہلے سے موجود بلیو لا ئٹ فلٹر کے تحفظ سے بہترین پکچر کو الٹی کے ساتھ فلم اور گیم کا لطف اٹھا سکتے ہیں ۔ 

دیگر جدید ترین فیچرز :
نو جو انوں کی لائف سٹائل کا خیا ل رکھنے والے برانڈ کی حیثیت سے ویوو نے اس فون میں بہت سے خصو صی فیچرز شامل کیے ہیں جن سے نو جوان نسل نہ صرف لطف اندوز ہو گی بلکہ تیز رفتار دنیا کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کے لیے اپنے مو بائل سے زیا دہ سے زیا دہ کام لے سکے گی ۔ 
سائیڈ مائونٹڈ فنگر پرنٹ سکینر : ویوو کے سائیڈ مائونٹڈ فنگر پرنٹ ڈیزائن میں فنگر پرنٹ سکینر اور پاور بٹن موجود ہیں جس سے آپ ایک ہی وقت میں اپنے فون کو آن اور ان لاک کر سکتے ہیں ۔ اس ڈیز ائن  نے نہ صرف صارف کے لیے آسانی پیدا کی ہے بلکہ Y33s  کو اور بھی دیدہ زیب اور نفیس بنا دیا ہے ۔  
فیس ویک :  ویوو کا فیس ویک آپ کے چہرے کو شناخت کر کے آپ کے فون کو فوراً ان لاک کر دیتا ہے ۔ اگر اس کے ساتھ سائیڈ مائونٹڈ فنگر پرنٹ کی سہولت کو بھی استعمال کیا جا ئے تو آپ کے فون تک رسائی کا اس سے زیادہ سمارٹ ، محفوظ اور آسان طریقہ کو ئی نہیں ہو سکتا ۔ 
ملٹی ٹربو 5.0:   ملٹی ٹربو 5.0ڈیٹا کنیکشن کی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ پراسیسر کی سپیڈ اور پاور سیونگ کی کارکردگی میں بھی حد درجہ بہتری لاتا ہے ۔ مزید بر آں اس میں موجود پانچ کمپو ننٹس کے ساتھ لیکو یڈ کو لنگ سولوشن Y33sکو ٹھنڈ ا رکھتا ہے.
فن ٹچ او ایس 11.1:  ویوو Y33s فن ٹچ او ایس 11.1 پر کام کرتا ہے ۔ اس کا دلکش نفیس ڈیزائن اور ٹچ کنٹرول انتہائی آسان اور پریکٹیکل ہے جو صارف کے لیے فون کے استعمال کو اور بھی باسہولت بناتا ہے ۔ 

قیمت اور دستیابی:
ویوو کا نیا    Y33sاس وقت پاکستان میں دو جازب نظر رنگوں مڈ ڈے ڈریم اور میرر بلیک میں  37,999روپے کی قیمت پر پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے اور 5 اکتوبر 2021 سے مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو پری آرڈر کروا سکتے ہیں۔
ویوو    Y33sکے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا    Y33sسمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں https://www.vivo.com/pk/products/y33s