سپریم کورٹ نے نسلا ٹاور نظر ثانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے نسلا ٹاور نظر ثانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
سپریم کورٹ نے نسلا ٹاور نظر ثانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ رجسٹری کی جانب سے نسلا ٹاور کراچی کے نظر ثانی کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ کا اپنے حکم نامے میں کہنا تھا کہ عمارت کا حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا جبکہ سندھی مسلم سوسائٹی کے پاس اضافی لیز دینے کا اختیا ر نہیں تھاجو کہ غیر قانوی طو رپر دی گئی اور یہ بات واضح ہے کہ سروس روڈ پر تجاوزات بنائی گئیں لہٰذا موجودہ مالکان کا درجہ حقیقی مالکان کا نہیں ہو سکتا۔

حکم نامے کے مطابق نظر ثانی کی دونوں درخواستیں مسترد کی گئی ہیں اورنسلہ ٹاور گرانے کا جو گزشتہ حکم دیا گیا تھا وہ برقرار رہے گا۔ 

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -