سرکاری افسران کیلئے گھروں کے کرائے کی حدمقرر،نوٹیفکیشن جاری

سرکاری افسران کیلئے گھروں کے کرائے کی حدمقرر،نوٹیفکیشن جاری
سرکاری افسران کیلئے گھروں کے کرائے کی حدمقرر،نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسران کے لئے گھروں کے کرائے کی حد مقرر کردی گئی جبکہ اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت اب سرکاری افسران کوگھرکاکرایہ اضافے کےساتھ دے گی جبکہ گریڈ 22 کے افسر کیلئے گھرکاکرایہ 68 ہزارسے 89 ہزاررو پے مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کیلئے کرایہ 57 ہزار کے بجائے 71 ہزارروپے ہو گا جبکہ گریڈ 20کے افسرکوکرائے کی مدمیں 59 ہزارروپے ملیں گے اور گریڈ 19 کے افسرکوگھرکے کرائے کیلئے 46 ہزارروپے ملیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق درجہ چہارم کے ملازمین کو 9 ہزارروپے تک کرایہ کی مدمیں مل سکیں گے۔

مزید :

قومی -