12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کونسی ویکسین لگائی جائے گی؟ جانئے

12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کونسی ویکسین لگائی جائے گی؟ جانئے
12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کونسی ویکسین لگائی جائے گی؟ جانئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ 12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق این سی او سی کا کہنا تھا کہ اب ملک میں 12سال اور اس سے زائد عمر کے افراد بھی انسداد کورونا کے لئے ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جبکہ ایسے افراد کو فائزرویکسین لگائی جا ئے گی جو کہ دو خوراکوں پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے ملک بھر میں 12سال اور اس سے زائد عمر کے افرادکی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مزید :

قومی -