سپیشل برانچ کے پاس سراغ رساں کتوں کی تربیت کرنے والے عملے کی شدید کمی ، 255 میں سے 181 سیٹیں خالی

سپیشل برانچ کے پاس سراغ رساں کتوں کی تربیت کرنے والے عملے کی شدید کمی ، 255 میں ...
سپیشل برانچ کے پاس سراغ رساں کتوں کی تربیت کرنے والے عملے کی شدید کمی ، 255 میں سے 181 سیٹیں خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل برانچ کے پاس سراغ رساں کتو ں کی تربیت کے لیے عملے کی شدید کمی کے باعث دہشت گردی کے خطرات بڑھ گئے۔قیمتی سراغ رساں کتوں کی تربیت کے لئے 255سیٹوں میں سے 181سیٹیں خالی ہیں۔کتوں کی تربیت کانظام بہتربنانےکےلئے  خالی سیٹوں پربھرتیوں کےلئے سپیشل برانچ نے  سمری ائی جی پنجاب کو بھجوا دی  ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلسہ گاہوں،اہم مقامات،وی وی ائی پیز کی امدکے موقع پر چیکنگ کےلئے سراغ رساں کتے رکھے جاتے ہیں۔سپیشل برانچ کے لاہورمیں 22 سمیت 52خصوصی کتوں کے لئے ٹرینی عملے کی شدید کمی   ہے۔لاہورسمیت پنجاب بھر میں سراغ رساں کتوں کوٹریننگ اور دیکھ بھال کےلئے 255 میں سے  گریڈ 1سے گریڈ 18 کی سیٹوں میں سے 181خالی ہیں۔کتوں کی تربیت کےلئے بنیادی کردارسنئیر اور جونئیرہینڈلر کی 220میں سے 165سیٹیں خالی ہیں۔گریڈ 9 اور گریڈ 14کے سپروائزرکی 31میں سے22سیٹیں خالی  ہیں ۔گریڈ 17کے چیف سپروائزر کی 2میں سے 1 سیٹ  خالی ہے۔گریڈ اٹھارہ کی ایک پرنسپل کی سیٹ بھی عرصہ دراز سے خالی ہے۔سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعدا دمیں سیٹیں خالی ہونے سیکیورٹی کا ایشو بن سکتا ہے۔وی وی آئی پی موومنٹ اور دیگر اہم موقعوں پر سراغ رساں کتوں کی مدد سے جگہ کی چیکنگ ضروری ہے، اگر کتوں کی تربیت کے لیے لوگ ہی موجود نہ ہونگے تو کوئی افسوسناک واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔ماضی میں سراغ رساں کتوں کو استعمال نہ کرنے پر اہم موقع پر بم دھماکے کا واقعہ بھی رونما ہوچکا ہے۔ دہشت گردی کی موجودہ لہر کے دوران سراغ رساں کتوں کا کردار مزید بڑھ گیا ہے