مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل پی جی 20 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جس کے باعث فی کلو ایل پی جی کی قیمت 175 سے 195 تک پہنچ گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کے سبب 2060 روپے کا گھریلو سلنڈر 2300 روپے کا ہوگیا جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 7925 سے 8853 ہوگئی ہے۔