پاکستان کرکٹ بورڈ کی انوکھی منطق، بیڈمینٹن کی سابق چیمپین کو ویمن  ٹیم کی ہیڈ کوچ بنادیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انوکھی منطق، بیڈمینٹن کی سابق چیمپین کو ویمن  ٹیم کی ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کی انوکھی منطق، بیڈمینٹن کی سابق چیمپین کو ویمن  ٹیم کی ہیڈ کوچ بنادیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیڈمینٹن کی سابق چیمپین تانیہ ملک کو پاکستان ویمن ٹیم  کی ہیڈ کوچ بنادیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پریس ریلیز کے مطابق تانیہ ملک یکم  اکتوبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔تانیہ ملک کو عروج ممتاز کی جگہ ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے جبکہ عروج ممتاز اب صرف سلیکشن کے معاملات کو دیکھیں گی۔تانیہ ملک اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں  اور 1987 میں نیشنل چیمپین رہ چکی ہیں۔وہ اس سے قبل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن میں اہم عہدوں پر فائض رہ چکی ہیں۔تانیہ ملک نے اپنی ماسٹر ڈگری لمز یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔

مزید :

کھیل -