آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کردئیے

آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کردئیے
آئی جی پنجاب نے 15 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کردئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب راؤ سردار نے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر وتبادلے کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد اختر حیات کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا ،  ٹاون شپ لاہور رانا اسلام کو ڈی ایس پی وزیر آباد ،  محمد طاہر شبیر  کو ڈی ایس پی SPU لاہور،محمد مظہر فاروق کو ڈی ایس پی لیگل جھنگ،عرفان الحق کو ڈی ایس پی ڈسکہ،لال محمد کھوکھر کو ڈی ایس پی چونیاں، آصف حنیف جوئیہ کو ڈی ایس پی پتوکی،  محمد نواز کو ڈی ایس پی بھلوال،ناصر نواز کو ڈی ایس پی بھکر تعینات کردیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی عبدالرحمن اور محمد اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ، ڈی ایس پی سید محمود الحسن اور  محمد اقبال کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد  کردی گئیں ہیں۔ ڈی ایس پی  پنجاب کانسٹیبلری  فیصل آباد عمر دین اور ڈی ایس پی بھلوال محمد ریاض ناز کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -