لاہور میں ڈاکو بے قابو، ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

لاہور میں ڈاکو بے قابو، ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ...
لاہور میں ڈاکو بے قابو، ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 25 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خولہ  اپنی سہیلی کو ملکر واپس آرہی تھی کہ اس دوران ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی  جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جبکہ ڈاکو لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔ڈاکٹر خولہ کو  زخمی حالت میں ہسپتال منتقل  کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں ،ملزمان کو خصوصی ٹیم تشکیل دے کر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا۔واقعہ کا مقدمہ ڈاکٹر خولہ کے والد کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیاہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -