سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسی نیشن کارڈ لازمی قرار دےدیا 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسی نیشن کارڈ لازمی قرار ...
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسی نیشن کارڈ لازمی قرار دےدیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے ) نے ملازمین کے لئے کورونا ویکسی نیشن کارڈ لازمی قرار دے دیا اور کہاہے 30ستمبر کے بعد کوئی اہلکار بغیر ویکسین کارڈ کے داخل نہیں ہوسکے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یکم اکتوبر سے ملازمین نادرا وویکسی نیشن کارڈ لازمی آویزاںکریں ، عملے و افسران ویکسی نیشن کارڈ ایئرپورٹ انٹری پاسز کے ساتھ دکھانے کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 30ستمبر کے بعد کوئی اہلکار بغیر ویکسین کارڈ کے داخل نہیں ہوسکے گا اور نئے ہدایات نامہ پر سخت سے عمل کیا جائے۔

مزید :

کورونا وائرس -