الیکشن کمیشن  نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو خوشخبری سنادی

الیکشن کمیشن  نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو خوشخبری سنادی
الیکشن کمیشن  نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی وزرا فواد چوہدری  اور اعظم سواتی کو جواب جمع کروانے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت دیدی ہے۔

تفصیلا ت  کے مطابق دونوں وزرا کی جانب سے  چند روز قبل پریس کانفرنس کے دوران ای سی پی پر مختلف الزامات لگائے گئے تھے جس پر ای سی پی نے دونوں رہنماؤں کو نوٹس جاری کیے تھے۔دونوں وزرا کی جانب سے نوٹس کا جواب دینے کے لیے مہلت مانگی گئی تھی۔ اب ای سی پی کی جانب سے دونوں رہنماوں کو تین ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔ ای سی پی کا کہنا ہے کہ اگر تین ہفتوں کے اندر جواب جمع نہ کروایا گیا تو دونوں رہنماؤں کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔

مزید :

قومی -