منیب فاروق نے شہباز شریف کی بریت پر ن لیگ کا ’جشن‘ بلا وجہ قرار دے دیا

منیب فاروق نے شہباز شریف کی بریت پر ن لیگ کا ’جشن‘ بلا وجہ قرار دے دیا
منیب فاروق نے شہباز شریف کی بریت پر ن لیگ کا ’جشن‘ بلا وجہ قرار دے دیا
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن منیب فاروق کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے بریت پر مسلم لیگ ن کے کیمپ میں جشن بلا وجہ ہے کیونکہ یہ بالکل الگ معاملہ تھا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں منیب فاروق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کیمپ میں جشن بلا وجہ منایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں چلنے والے سات اور 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیسز بالکل مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این سی اے نے کبھی بھی ان پیسوں کی تفتیش نہیں کی۔ این سی اے نے مشکوک سرگرمی والی ٹرانزیکشن کی تحقیقات کی تھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ برطانوی عدالت نے شہباز شریف فیملی کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا۔ این سی اے نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شہباز شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی جس کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ کرائم ایجنسی نے21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ لندن میں شہباز شریف کے خلاف کیس تھا ہی نہیں ۔ مقدمہ سلیمان شہباز پر تھا لیکن تاثر یہ دیا گیا کہ شہباز شریف بری ہوگئے۔