ہارٹ اٹیک کی خبریں ، انضمام الحق کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ، ہسپتال جانے کی اصل وجہ بتا دی

ہارٹ اٹیک کی خبریں ، انضمام الحق کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ، ہسپتال جانے کی ...
ہارٹ اٹیک کی خبریں ، انضمام الحق کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ، ہسپتال جانے کی اصل وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ لوگوں سے سنا کہ مجھے دل کا دورہ پڑا ہے، ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ میں روز مرہ کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹر سے ملنے گیا تھا جہاں انجوگرافی کے دوران پتہ چلا کہ مجھے اسٹنٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اسٹنٹ ڈلوائے اور اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔انضمام الحق نے کہا کہ جب آپ دل میں ہلکی سے بھی تکلیف محسوس کریں تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کر لیں۔

مزید :

کھیل -