صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ، وزیراعظم نے کاروباری افراد کو  بڑی خوشخبری سنا دی

صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ، وزیراعظم نے کاروباری افراد کو  ...
صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ، وزیراعظم نے کاروباری افراد کو  بڑی خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت روزگار کی فراہمی کیلئے چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے ملاقات کی ہے اور انہیں  ملکی صنعتی ترقی کیلئے حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی ،اس موقع پر مخدوم خسرو بختیار نے وزیراعظم کو  کراچی میں 15سو  ایکڑ پر محیط صنعتی زون کی تعمیر پر پیش رفت اور ایس ایم ای  پالیسی کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت کرونا کے باوجود بڑے پیمانے کی صنعت میں خاطر خواہ ترقی خوش آئند ہے،صنعتوں کے اپنی پوری استعداد پر چلنے سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں.

مزید :

قومی -بزنس -