آئی ایم ایف نے پاکستان سے چینی سمیت 7 اشیا پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان سے چینی سمیت 7 اشیا پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے چینی سمیت 7 اشیا پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے آٹے ، گھی ، چینی ،دالوں ، چاول ، گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں ہوگاجبکہ آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کیساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے کا مطالبہ بھی  کیاہے ۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ آٹے ، گھی ، چینی ، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کرکے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔مذاکرات میں پاکستانی معیشت ، اہداف کے حصول ، سبسڈیز، محصولات اور گردشی قرضہ کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں حکومت کو 1 ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -