گلگت میں خوفناک حادثہ ، 5 افراد  جاں بحق، 25 زخمی ہوگئے

گلگت میں خوفناک حادثہ ، 5 افراد  جاں بحق، 25 زخمی ہوگئے
گلگت میں خوفناک حادثہ ، 5 افراد  جاں بحق، 25 زخمی ہوگئے

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہراہ قراقرم پر مزدا نالے میں  گرنے سے  پانچ افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شاہراہ قراقرم پر سلطان آباد کے قریب پیش آیا جہاں جوتل سے گلگت آنے والا مزدا موڑ کاٹتے ہوئے گہرے نالے میں جاگرا۔حادثے میں پانچوں  افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج تین زخمیوں  کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -گلگت بلتستان -