لیجا کے انتخابات ، سدھیر چو دھری صدر بن گئے

لیجا کے انتخابات ، سدھیر چو دھری صدر بن گئے
لیجا کے انتخابات ، سدھیر چو دھری صدر بن گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سدھیر چودھری صدر منتخب ہو گئے ۔ الیکٹرانک میڈ یا رپورٹرز ایسوسی ایشن نے جیتنے والے امید واروں کو مبارکباد دے دی ۔

الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کے صدرمحمد آصف بٹ،سینئر نائب صدرجوادملک، نائب صدر عرفان ملک،سیکرٹری سلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ،فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنورعزیر، جوائنٹ سیکرٹری عبدالقادر خواجہ، سیکرٹری انفارمیشن شفیق شریف، آفس سیکرٹری افضل سیال اور ایمراباڈی کی جانب سے "لاہور اکنامکس جرنلسٹس ایسوسی ایشن(لیجا)"کے سالانہ انتخابات میں سدھیر چودھری صدر،عامر نوید چودھری نائب صدر،شہرام الحق سیکرٹری اور علی وقار خزانچی ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اشرف مہتاب،فاخر ملک اور اسد اقبال بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایمرا صدر محمد آصف بٹ کا کہناہے کہ نومنتخب ممبران لیجا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ منتخب ارکان لیجا بہترین صحافتی خدمات انجام دیتے ہوئے عوام الناس کو بروقت اور درست حقائق سے آگاہ کریں گے اور صحافت اور صحافتی ورکرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں اپنا موثر اور مثبت کردار ادا کریں گے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کریں گے تاکہ ان کو دور کرکے ملکی معیشت کا نظام بہتر ہوسکے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -