ایران کی حدود سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا دیا گیا

ایران کی حدود سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا دیا گیا
ایران کی حدود سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا دیا گیا
سورس: File

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی حدود سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے چوکب کے علاقے میں ایران کی حدود سے ایف سی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے دوران دہشتگردوں نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا ایک جوان مقبول شاہ شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے متعلقہ ایرانی حکام کو واقعے سے آگاہ کردیا ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -