’مٹھائیاں کھانے والوں کے رونے دھونے کا وقت شروع ہوگیا ‘ فرخ حبیب نے ن لیگ سے ایک بار پھر رسیدیں مانگ لیں

’مٹھائیاں کھانے والوں کے رونے دھونے کا وقت شروع ہوگیا ‘ فرخ حبیب نے ن لیگ سے ...
’مٹھائیاں کھانے والوں کے رونے دھونے کا وقت شروع ہوگیا ‘ فرخ حبیب نے ن لیگ سے ایک بار پھر رسیدیں مانگ لیں

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مٹھائیاں کھانے والوں کے رونے دھونے کاوقت شروع ہوگیا ہے،سلمان شہباز پاکستان نہیں آئیں گے ،اس طوطے میں ساری جان ہے کرپشن کی اوریہ طوطا برطانیہ میں ہی رہے گا۔

تفصیلات کےمطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پراپنےٹویٹ میں وزیرمملکت فرخ حبیب نےکہا ہے کہ شہباز شریف اور فیملی کیخلاف 7 ارب ٹی ٹیز  کیس کے ریفرنس کی سماعت نیب عدالت کررہی ہے،رمضان شوگر ملز اورالعربیہ شوگر ملز کے ملازمین کے نام پر 25ارب کے جعلی بینک اکاؤنٹس کھولنے کی تحقیقات ایف آئی اےکررہی ہے،لڈیاں نہ ڈالیں رسیدیں دکھائیں۔دوسری طرف نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو جا کر شہباز شریف کہتے ہیں کہ میرا کیا تعلق سلمان شہبازسے ؟وہ تو خود مختار ہے،اب برطانیہ میں اس کے ساتھ تعلق بن گیا ہے،یہاں تعلق نہیں ہے لیکن برطانیہ میں تعلق مان لیتے ہیں کیونکہ برطانیہ میں اکاؤنٹ فریز ہو رہے ہیں، وہاں جا کر شہباز شریف لکھ کر بھی دے رہے ہیں کہ میرے اکاؤنٹ چیک کر لیں، میرے اثاثے فلاں جگہ ہیں وہ بھی چیک کر لو ،تو پھر بھائی یہاں بھی آ کر کہہ دیں کہ چیک کر لیں،میں عطاء تارڑ کو  چیلنج کرتا ہوں کہ وہ کہہ دیں کہ سلمان شہباز اگلی فلائٹ سے پاکستان آ رہا ہے،بات ہی ختم ہو جائے گی،وہ آجائیں اور ایف آئی اے اور نیب کے سامنے پیش ہو جائیں ،کس نے روکا ہوا ہے انہیں،اس طوطے میں ساری جان ہے کرپشن کی اوریہ طوطا برطانیہ میں ہی رہے گا۔

مزید :

قومی -