کانگریس کو بڑا دھچکا، نوجوت سدھو کے بعد پنجاب سے مزید چار اراکین نے استعفے دیدئیے

کانگریس کو بڑا دھچکا، نوجوت سدھو کے بعد پنجاب سے مزید چار اراکین نے استعفے ...
کانگریس کو بڑا دھچکا، نوجوت سدھو کے بعد پنجاب سے مزید چار اراکین نے استعفے دیدئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کو ان دنوں سیاسی میدان میں مشکلات کا سامنا ہے۔پنجاب میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کے بعد نوجوت سنگھ سدھو  نے پارٹی صدارت سے استعفی دیا تو اب مزید چار اراکین نے اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوادئیے ہیں۔
 بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں اراکین نے استعفے نوجوت سدھو سے اظہار یکجہتی کے طور پر دئیے ہیں۔ استعفی دینے والوں  میں گلزار ایندر چہل، رضیہ سلطانہ، پرگت سنگھ اور یوگیندر دھنگڑا شامل ہیں۔پرگت سنگھ پنجاب کے وزیر برائے تعلیمی امور ،یوگیندرا دھنگڑا پنجاب میں کانگریس کے جنرل سیکریٹری  اور  گلزار ایندر چہل پارٹی کے خزانچی تھے جبکہ  رضیہ سلطانہ نے بھی چند روز قبل ہی وزرات سنبھالی تھی۔